top of page

صفحہ نمبر 47

۔ مشرقی حصہ

(۱) سیّد محمد عارف ولد سیّد شاہ محمد: سید محمد عارف کی شادی ہمراہ رسول بی بی سے ہوئی۔ اُس کے ہاں  تین پسران پیدا ہوئے۔ (ا) سید گل محمد (۲) سید اکرم شاہ (۳)سید حامد شاہ: سید حامد شاہ جوانی میں ملتان کی طرف چلے گئے۔ بعد میں کوئی خبر نہیں۔
(۲) سید اکرم شاہ: سید اکرم شاہ کے ہاں ایک بیٹا پیدا ہوا۔ اس کا نام (ا) سید افلاح تھا۔ (ا) سید افلاح کی عمرہ 50 سال کی ہوئی۔ لیکن آپ کے ہاں کوئی اولاد نہ ہوئی۔ لاولد دُنیا سے رخصت ہوگئے۔ (ا) سید گل محمد ولد محمد عارف: سید گل محمد ول محمد عارف کی شادی ہمراہ عابدہ بی بی موضع ننگل ستوکلاں ہوئی۔ ازوچھ پسران پیدا ہوئے۔ (ا) سیدمیر شاہ (۲) سید وارث علی شاہ (۲) سید امیر روشن شاہ (۳) سید سید صاحب۔ بارِدیگر دوسری جگہ نکاح کیا اور اُس سے دو پسران سید غلام علی و مہر کامل شاہ پیدا ہوئے۔
(ا) سید میر شاہ کے ہاں دو پسران سید میرحسن علی۔ سید مہر شاہ پیدا ہوئے۔ (ا) سید میر حسن علی کے ہاں دو پسران (ا) سید اعظم شاہ (۲)سید کاظم شاہ و دوختران پیدا ہوئیں (ا) کثاش بی بی (۲) سیدہ  روشن بی بی پیدا ہوئیں۔
 (ا) سید اعظم شاہ کا ایک لڑکا سید گابی شاہ پیدا ہوا۔ (ا) سید گابی شاہ کے تین پسران (ا) سیدباغ علی (۲) سید بلند علی شاہ (۳) سید مہر شاہ پیدا ہوئے۔ سید باغ علی شاہ کی کوئی اولاد نہ ہوئی۔ لاولد فوت ہوئے۔

bottom of page