top of page

رسول الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نکاح میری سنّت ہے اور جو کوئی میری سنّت پر عمل نہ کرے اسکا مجھ سے کوئی تعلّق نہیں
سادات رشتہ پورٹل
بسم الله الرحمن الرحيم
السلام و علیکم
ہم نے یہ کام اللہ سبحانہ و تعالٰی کی خوشنودی کی خاطر شروع کیا ہے اس کا مقصد یہ ہےکہ سادات اپنے بچوں کے لئے بہتر رشتہ سادات میں ہی تلاش کرسکیں۔ بہت سوچنے کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ یہ کام بہت محفوظ ہونا چاہئے تاکہ کوئی بھی غیر متعلقہ شخص معلومات تک رسائی حاصل نہ کرسکے۔ اس مقصد کے لئے ہم نے اس ویب سائٹ پر لاگ ان فنکشن رکھا ہے۔ مزید یہ کہ صرف والدین ہی سائن اپ کرسکتے ہیں یا وہ ہماری ٹیم سے اپنے بچوں کی معلومات اپ لوڈ کرنے کے لئے کہہ سکتے ہیں۔اگر آپ اپنے بچے کا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتے ہیں تو صرف نام کے حصے میں بیٹا یا بیٹی لکھں اور ہم بیٹے یا بیٹی کی تصویر نہیں لگائیں گے
اگر ہمیں کوئی شک محسوس ہوتا ہے تو پھر ہمیں معلومات کی تصدیق کرنے کا حق ہے۔ تصدیق کے بعد ہی ہم پروفائلز کو اکٹیوٹ کریں گے۔ ایک بار جب آپ کا پروفائل اکٹیوٹ ہوجائے گا تو آپ کو تصدیقی ای میل یا ایس ایم ایس ملے گا۔ اس کے بعد آپ لاگ ان ہوسکتے ہیں اور رشتے دیکھ سکتے ہیں۔رابطہ نمبر دستیاب ہوں گے لہذا اگر کسی کو رشتہ پسند آتا ہے یا مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو وہ ان سے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں۔ براہ کرم ذہن میں رکھیں یہ صدقہ جاریہ ہے لہذا براہ کرم ہمارے ساتھ تعاون کریں۔
شکریہ
شجرہ شیرازی خان پور سیداں ٹیم

Sample - نمونہ
bottom of page