top of page

ذکر اولاد و سیّد عماد الدین صاحب کہ موضع رائے پور قیام کرد

(۲)سیّدعمادالدین بن سیّد احمد شاہ صاحب: سید عماد الدین کا ایک لڑکا سید عبداللہ شاہ پیدا ہوا ہر دو پدر و پسر کی قبر ہائی موضع رائے پور متصل خانپور سیداں سکونت رکھی۔ ہر دو کے مزار موصع رائے پور میں ہیں۔ ۲۔ سید فتح محمد کا ایک پسر سید درویش پیدا ہوا (ا) سید درویش کی شادی ہوئی۔ عمر ستر سال پائی۔ کوئی اولاد نہ ہوئی۔ لا ولد فوت ہوئی۔ ہردو پدر و پسر کی قبر ہائی موضع رائے پور نزد خانپور سیداں ہیں۔ (ا) سید شاہ محمد ولد عید عبداللہ شاہ: سیّد شاہ محمد کی پہلے شادی ہوئی۔ اُس سے ایک بیٹا سید محمد عارف پیدا ہوا۔ بارِد دیگر شادی کی اوراُس سے ایک بیٹا سید عبدالطیف پیدا ہوئے (۲) سید میر محمد شاہ ولد سید عبداللہ کی شادہ ہمراہ مسماۃ مراد خاتون ہوئی۔ آپ نے عمر اسی سال پائی۔ اور دو پسران سید نذر محمد۔ سید شاہ چراغ پیدا ہوئے۔ اِن سب کی اولاد خانپور سیداں میں آباد ہے (ا) سید محمد عارف شاہ کی اولاد خانپورسیداں پتی مشرقی (۲) سید عبدالطیف شاہ کی اولاد پتی جنوبی (۳) سیّد شاہ چراغ کی اولاد پتی شمالی اورسید نظر محمد شاہ کی اولاد پتی غربی خانپور سیّدا آباد ہیں

bottom of page