top of page

حضرت برو: آپ کی عمر نو سو ساٹھ سال تھی۔ برو اپنے باپ کی اولاد میں سب سے زیادہ خوش خلق اور ہمدرد انسان تھا۔ اپنے باپ کے حکم کے مطابق آپ نے مخلوق کے انتظامات کو سنبھالا۔ یہ دوسروں سے زیادہ بزر گ اور عقل مند تھے۔ عوام ان کو بہ نسبت دوسروں کے زیادہ پسند کرتے تھے۔ جب آپ کی عمر150 سال کی عمر ہوئی افنوح عرف ادریس پیدا ہوئے

افنوح عرف حضرت ادریس علیہ السلام: افنوح عرف حضرت ادریس علیہ السلام از اولاد برو سب سے چھوٹے تھے۔ لیکن سب سے زیادہ عقلمند اور بزرگ تھے۔ بعض کہتے ہیں۔ کہ حضرت آدم کے وقت یہ سو سالہ تھے۔ یہ سب سے زیادہ علم شناس تھے۔ اور ان کو اولیا ثانی بھی کہا جاتا ہے۔ اُنہوں نے سو شہر آباد کئے ہیں اور کہا جاتا ہے۔ کہ آپ آسمان پر زندہ گئے۔ آپ کی عمر آٹھ سو پینسٹھ سال برواریت دیگر چار صد پانچ سال اور ادریس کے لئے کہا جاتا ہے۔ کہ آپ کتاب کا درس بہت کرتے تھے۔ حضرت ادریس پینسٹھ سال کے ہوئے۔ تو مہتو شلخ پسر پیدا ہوا۔ ۔

مہتو شلخ: مہتو شلخ کے بہت بیٹے تھے۔ باپ کی وفات کے بعد قوم میں بزرگ شمار ہوئے۔ اورعوام کو خدا کی واحدنیت کا سبق دیتے رہتے۔ جب آپ کی عمر سات سو سال کی ہوئی۔ تو ایک پسر لامک تولد ہوئے۔ اور اس کے بعد انتیس سال زندہ رہے۔

۔ لمک (لامک): لامک بہت عالی مرتبہ اور خدا شناس تھے۔ باپ کی وفات کے بعد مسند نشین ہوئے ان کی عمر سات سو اسی سال کی تھی۔ انہیں امکان۔ لامک۔ لاتخ بھی کہتے ہیں۔

۔ حضرت نوح علیہ السلام: حضرت آدم علیہ السلام کی وفات کے یکصد وبیست وشش سال بعد پیدا ہوئے انہیں آدم ثانی کہا جاتا ہے۔ جب کہ تمام دُنیا طوفان میں غرق ہوئی۔ اور بعد میں آپ کے نسل ظہور میں آئی۔ حضرت کے چار لڑکے تھے۔ اوّل کنعان جس نے باپ کی مطابقت نہ کی اور کفار کے ساتھ طوفان میںغرق ہوگیا دوئم یافث۔ سوم سام۔ چہارم صیام۔ ملک شام جزیرہ عراق۔ عرب۔ فارس و خراسان سام کو عطا ہوا و یار مغرب۔ حبشہ۔ ہندوستان۔ سندھ دا راضی سوڈان صیام کو عطا ہوئی۔ چین شعلاب۔ ترکستان یافث کو عطا ہوا کہا جاتا ہے کہ قوم یا جوج ماجوج از اولاد یافث بن نوح علیہ السلام ہے۔ حضرت نوح علیہ السلام کی عمر جس وقت 950 برس ہوئی۔ اِس جہاں فانی سے رخصت ہوگئے۔ کہا جاتا ہے کہ بعد از طوفان حضرت نوح علیہ السلام تین سو پچاس سال زندہ رہے

سام: سام کی عمر ایک سو پچاس سال ہے۔ ان کی قبر مصر میں ہے۔ ان کے پانچ پسران پیدا ہوئے۔ (۱) لاد (۲) لادن (۳) ارم (۴) عاد (۵) ارفخشدہ۔ جب سام ایک دو سال کے ہوئے تو ارفخشد پیدا ہوئے۔ (۵)

ارفخشد: ارفخشد کی عمر ایک سو ساٹھ سال ہے ان کی قبر عرب میں موجود ہے۔ جب ارقحشد پینتیس سال کے ہوئے تو ایک پسر شانح پیدا ہوا۔ ۔ شانح: شانح کی عمر تین سو بیس سال ہوئی ہے۔ ان کی قبر عرب میں ہے۔ ان کا ایک لڑکا صابر پیدا ہوا۔

bottom of page