top of page

سلامان: سلامان کی عمر ایک سو بیس سال اور آپ کی قبر یمن میں ہے۔ آپ کی اولاد میں سے ہم ایٰسع ہیں۔

) ہم ایسع: ہم ایسع کی عمر ایک سو تیس سال تھی۔ اور آپ کی قبر یمن میں ہے۔ (ا) یسعٰ: اِن کی عمر ستر سال تھی۔ قبر یمن ہے۔

۔ناخور: ناخورکی عمرایک سو ساٹھ سال۔ قبر یمن میں ہے (۱) مقوم:۔ مقوم کی عمر ایک سو پچاس سال قبر یمن میں ہے۔ آپ کی اولاد میں اُدو پسر۔ (ا) اُدو بہت اُونچی آواز سے گفتگو کرتے تھے۔ چنانچہ کہا جاتا ہے۔ کہ آپ کی آواز بارہ میل تک سنائی دیتی تھی۔ آپ کی عمر ایک سو تیس سال ہوئی ہے۔ آپ کی قبر مصر میں ہے۔ اور آپ کے ہاں ایک پسر اوّ پیدا ہوا۔ (ا) اوّ:۔ آپ کی عمر ایک سو تیس سال ہوئی ہے۔ آپ کی قبر مصر میں ہے۔ آپ چوبیس زبانوں میں گفتگو کر لیتے تھی۔ آپ کو ایک بیٹا عدنان عطا ہوا۔

عدنان: عدنان کے دس پسران تھے۔ دن رات اللہ تعالیٰ کی یاد میں مصروف رہتے تھے۔ ایک پسر معد قابل ذکر ہیں (ا) معد: کے چارلڑکے پیدا ہوئے۔ آپ کی قبر شام میں ہے۔ ایک نزار پسر قابل ذکر ہے۔ 1۔ مضر: آپ کی عمر ایک سو پچاس سال ہوئی ہے۔ دو لڑکے آپ کے پیدا ہوئے۔ آپ کی قبر شام میں ہے۔ حضرت الیاس آپ کے ایک پسر ہیں۔

حضرت الیاس: حضرت الیاس کے تین لڑکے تھے۔ آپ کی عمر ایک سو بیس سال گزری ہے۔ قبر آپ کی شام میں ہے۔ چنانچہ امام مسلم اس کی اولاد میں سے تھی۔ آپ کا ایک لڑکا مدرکہ تھا (ا) مدرکہ کے دولڑکے تھے آپ کی عمر ایک سو سال ہوئی ہے۔ آپ کی قبر مکہ شریف میں ہے۔ اور خزیمہ آپ کا لڑکے قابل ذکر ہے (ا) خزیمہ آپ کا ایک لڑکا کنانہ پیداہوا۔ آپ کی عمر ایک سو بیس سال ہوئی۔ اور آپ کی قبر مکہ شریف میں ہے۔ (ا) کنانہ آپ کے پانچ پسر پیداہوئے۔ عمر آپ کی پچانوے سال ہوئی ہے۔ آپ کی قبر یمن میں ہے ایک لڑکا نضر قابل ذکر ہے۔

نضر: آپ کے دو لڑکے تھے۔ آپ کی عمر ایک سو نوسال ہوئی ہے آپ کی قبر شام میں ہے۔ آپ کا بیٹا مالک قابل ذکر ہے۔

مالک: ان کے ہاں ایک لڑکا فہرتھا۔ عمر آپ کی ستر سال ہوئی ہے۔ آپ کی قبر یمین میں ہے۔

فہر: آپ کے چار لڑکے تھے۔ آپ عرب کے رئیس اور سالارمانے جانے تھے۔ آپ کی قبر شام میں ہے۔ آپ کے لڑکوں میں یہاں غالب قابل ذکر ہیں غالب: آپ کے دو لڑکے تھے۔ آپ کی قبر شام میں ہے۔ آپ کے لڑکوں میں سے لوئی یہاں قابل ذکر ہیں۔

لوئی: آپ کے آٹھ پسران تھے۔ قبر آپ کی مکہ شریف میں ہے۔ آپ کے لڑکے کعب کا یہا ں ذکر ہے۔

کعب: آپ کے تین لڑکے تھے۔ آپ کی قبر مدینہ میں ہی۔ آپ کی نسل سے خلیفہ دوئم حضرت عمر خطاب ہے خالد بن ولید بھی اس کی نسل سے ہیں۔ آپ کے لڑکے مرّہ یہاں قابل ذکر ہیں مرّہ آپ کی قبر مکہ معظّمہ میں ہے۔حضرت ابوبکر اس کی نسل سے تھےہے اِس کا پسر گلاب قابلِ ذکر ہے۔

گلاب: گلاب کے دولڑکے تھے۔ آپ کی قبر طائف میں ہے۔

قصّٰی:۔ اِ س کے چار لڑکے تھے آپ کی قبر شام میں ہے ایک کا نام عبدالمناف ہے۔۔

۔ عبدالمناف: عبدالمناف کی والدہ کا نام حمیدہ خاتون بنت کبادہ ہے۔ آپ کے چار لڑکے تھے۔ ہاشم عبدالشّمس نوفل۔ مطلب، عثمان و معاویہ اِن کی ساتھ متعلقہ ہیں۔ عبدالمناف صاحب جمال و بلند بالا انسان تھے۔

bottom of page