top of page

۔ اولاد حضرت ابو طالب ولد عبدالمطلب:

حضرت ابو طالب کے تین پسران تھے۔ (۱) حضرت عقیل (۲)حضرت علی (۳)حضرت جعفرتینوں رسول پاکؐ پر اسلام لے آئے

۔ حضرت عقیل:۔ حضرت عقیل کے تین پسران تھے۔ (۱)حضرت جعفر (۲)حضرت عبدالرحمن (۳)حضرت مسلم

۔ حضرت جعفر ولد ابو طالب:  ؑ کے تین پسران تھے۔ عبداللہ۔(۲) محمدؐ (۳) عون ۔ ؑ

:حضرت علی المرتضی ؑ اسلام بن حضرت ابو طالب بن عبدالمطلب کے فرزند تھے۔ کنیت ابو الحسن۔ ابوتراب۔ لقب مرتضیٰ۔ والدہ ماجدہ ام فاطمہ بنت اسد بن ہاشم۔ ولادت بروز جمعہ مطابق تیرہ ماہ رجب حرم بیت اللہ۔ مکہ معظّمہ میں ہوئی۔ مدت عمر چھیاسٹھ سال۔ مدت خلافت پانچ سال۔ وفات انیس شب ماہ رمضان سن چالیس ہجری۔ مرقد در نجف اشرف۔ عبدالرحمن بن ملجم نے در نماز صبح مسجد میں زہر سے تیار کی ہوئی تلوار سے سر پر ضرب لگائی۔

اولاد حضرت حسن ؑ (۲) حضرت حسین ؑ(۳) حضرت محسن (۴) یحییٰ (۵) عون ؑ (۶) محمدؐ حنفیہ (۷) عمر اطراق (۸) عباس الشفا (۹) جعفر (۰۱) عبد اللہ طاہر (۱۱) عثمان (۲۱) محمد اصغر (۳۱) عبید اللہ (۴۱) حمزہ (۵۱) قاسم (۶۱) ابراہیم (۷۱) صالح (۸۱) مطہر پسران و دختران (۱) زینب کبراؑ (۲) زینب صغرا ؑ (۳) رقیہ ؑ (۴) ام الحسن ؑ (۵) رہیلہ (۶) تقیہ (۷) رقیہ صغراؑ (۸) ام الکرام (۹) امہانی (۰۱) ام جعفر (۱۱) امامہ (۲۱) ام سلمہ (۳۱) میمونہ (۴۱) خدیجہ۔ جوفے اولاد معقیب حضرت علی علیہ السلام نے اوّل۔ حضرت بی بی فاطمہ ؑ زہرہ خاتونِ جنت سے نکاح کیا۔ بعددیگر ان کے ساتھ نکاح کئے۔ رسول مقبولؐ کے بعدیہ پہلے امام ہیں۔ آپ کی امامت کا حصہ انتیس سال ہے۔

2۔ حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام:

حضرت امام حسن علیہ السلام حضرت علی علیہ السلام کے سب سے بڑے فرزند ارجمند تھے آپ کی والدہ ماجدہ حضرت بی بی فاطمہ زہرہؑ سلام اللہ علیہا بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم تھیں۔ آپ کی کنیت ابو محمد۔لقب مجتبےٰ۔ ولادت در مدینہ پندرہ رمضان المبارک کو ہوئی۔ آپ کی شہادت بروز بدھ۔ انتیس ماہ صفر بذریعہ زہر دینے مسماۃ جعدہ بنت اشعت زوجہ خود سے ہوئی جو کہ اپنے باپ کی شہادت کے دس سال بعد واقع ہوئی۔ آپ کا روضہ مبارک جنت البقیع مدینہ ہے۔ آپ کی اولاد (ا) قاسم۔ (۲) عبداللہ (۳) عمراحمد (۴) عبدالرحمان (۵) زید (۶) حسن مثنیٰ (۷) حسین اشرم (۸) طلحہ (۹) اسحاق پسران دختران (ا) ام حسن۔ (۲) ام حسین (۳) فاطمہ (۴) ام عبداللہ (۵) ام سلمہ۔ (۶) رقیہ تھیں۔ آپ نے امامت دس سال کی۔

۔ حضرت امام حسین علیہ السلام:

امام حسین علیہ السلام کے والد ماجد حضرت علی علیہ السلام بن حضرت ابی طالب ؑ ہیں۔ اور آپ کی والدہ ماجدہ حضرت بی بی فاطمہ زہرہ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تھیں۔ آپ کی کنیت ابو عبداللہ۔ لقب رشید۔ ولادت در مدینہ 3 شعبان سن تین ہجری۔ امامت گیارہ سال۔ شہادت بروز جمعہ دس محرم الحرام در کربلا سن ساٹھ ہجری میں ہوئی۔ مدت عمر 57 سال ہے۔ آپ کی اولاد (۱) حضرت علی اکبر ؑ (۲) حضرت علی اصغر ؑ (۳) امام زین العابدین (۴) جعفر (۵) عبداللہ۔ دختران (۱) سکینہ (۲) فاطمہ ؑ۔

bottom of page