top of page

اولاد معقب امام موسیٰ کاظم علیہ السلام:

(۱) حضرت امام علی رضا ؑ(۲) ابراہیم (۳) عباس (۴) اسماعیل (۵) محمد (۶) عبداللہ (۷) حسن (۸) حضرت امام سلطان خراسان امام علی رضا:۔ آپ کے والد ماجد حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام ہیں اور آپ کی والدہ ماجدہ ام بو نہ تھیں۔ آپ کی کنیت ابو الحسن۔ لقب رضا ہے۔ ولادت بروز جمعرات ماہ ذیعقدہ ایک سو اڑتالیس ہجری۔ امامت اکیس سال نقش خاتم انا ولی اللہ۔ عمر ۵۵سال شہادت بذریعہ زہرا دل مامون ملعون روز منگل وار بمطابق دو سو ہجری در مشہد مقدس ور طوس۔ اولاد (ا) آنجناب حضرت ؑ محمد تقی ؑ۔(۲) ابو حسن ؑ (۳) حسین (۴) جعفر (۵) ابراہیم دیک دختر عائشہ بی بی۔ اولاد معقب: حضرت امام محمد تقی علیہ السلام

۔ حضرت محمد تقی علیہ السلام:

آپ کے والد گرامی حضرت امام علی رضا علیہ السلام۔ والدہ ماجدہ امِ حذران کنیت ابو جعفر۔ لقب جواد۔ ولادت بروز جمعہ المبارک بمطابق اُنیس ماہ رمضان شریف سن ایک سو نوے ہجری در مدینہ منورہ میں ہوئی۔ امامت اٹھارہ سال آپ کا زمانہ ہے نقش خاتم المتقین بااللہ۔ شہادت بروز منگل دار آخر ماہ ذیعقد بذریعہ زہر جو کہ مسمی معتصم نام ایک شخص نے دیا۔بمطابق دو صد پندرہ ہجری۔ آپ کی عمر پچیس سال ہوئی ہے۔ آپ کا مرقد بغداد شریف میں قبرستان قریشیاں میں ہے۔ آپ کی اولاد حضرت علی نقی ؑ شاہ موسیٰ شرفیہ دختران (۱) فاطمہ (۲) امامہ (نوٹ) حضرت مخدوم جہانیاں اولاد حضرت محمد تقی ؑ سے ہیں۔

حضرت امام علی نقی علیہ السلام:

حضرت امام علی نقی علیہ السلام حضرت امام علی نقی کے والد ماجد حضرت امام محمد تقی تھے آپ کی کنیت ابوالحسن تھی اور لقب آپ کا نقی تھا۔ آپ کی والدہ ماجدہ کا نام سماہنہ تھیں۔ آپ کی پیدائش بروز ہفتہ ذوالحج سن 214 ہجری مدینہ منورہ ہوئی ۔آپ نے 33 سال امامت میں گزارے آپ کی عمر 41 سال تھی ۔نقش آپ کا خاتمہ المتقین بااللہ تھا ۔آپ کی وفات بروزسوموار سوئم ماہ رجب دو سو 55 ہجری کو ہوئی ۔اور آپ کو زہر دلواکر شہید کرایا گیا آپ کا مزار سامراء میں ہے ۔آپ کی اولاد میں نمبر1۔ حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام نمبر2۔حضرت امام جعفر قازب علیہ السلام 3۔ حضرت امام حسین آپ کی بیٹی حضرت عائشہ علیہ السلام تھیں۔

حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام

حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام حضرت امام علی نقی علیہ السلام کے فرزند ارجمند تھے ۔آپ کی والدہ ماجدہ کا نام حدیبیہ تھا قومیت آپ کی ابومحمد لقب عسکری تھا ۔آپ کی پیدائش بروزسوموار ماہ ربیع الاول کی چار تاریخ کو شان 232ھ مدینہ منورہ میں ہوئی ۔آپ کی عمر 38 سال تھی امامت کا سبب 15 سال اور آٹھ ماہ ہیں ۔نقش خاتم ان اللہ شہید ۔آپ کی شہادت بروز اتوار 8 ربیع الاول سن 217 ہجری میں ہوئی تھی ۔آپ کی زیارت سامرا میں موجود ہے ۔آپ کو معتمد بن جعفر بن متوکل نے زہر دلواکر شہید کرایا ۔آپ کی اولاد میں حضرت امام مہدی علیہ السلام اور حضرت حماد علیہ السلام ہیں ۔

حضرت امام مھدی علیہ السلام

حضرت امام مہدی علیہ السلام حضرت امام حسن عسکری کے فرزند ہیں ۔آپ کی والدہ ماجدہ کا نام نرجس خاتون دختر شاہ قیصر تھا آپ کی پیدائش 265 ہجری کو ہوئی ۔چار سال چار ماہ امامت کی بعض روایات میں نو سال اور بعض میں بارہ سال اس دنیا میں رہے ۔دشمنوں کی اکثریت کی وجہ سے غائب ہوگئے ۔اور جس جگہ سے آپ غائب ہوئے اس جگہ کو سرمن سرائے کے نام سے پکارا جاتا ہے ۔آپ کی کنیت ابو قاسم ہے ۔

bottom of page