ذکر اولاد سیّد حمید الدین صاحب بن سیّد سید احمد صاحب کہ ننگل قیام کرد

(۱) سیّد حمید الدین صاحب پسر سیّد سید احمد صاحب نے جو اپنے بھائیوں سے بڑے تھے موضع رائے پور سے سکونت ترک کر کے موضع ننگل ستوکلاں جو کہ قریب واقعہ ہے۔ میں سکونت اختیار کر لی۔ از عنایت الٰہی یک پسر سیّد کرم اللہ شاہ پیدا ہوا۔ قبرش سیّد حمید الدین صاحب یہ ننگل ستوکلاں میں ہے۔ باپ کی وفات کے بعد یہ کرم اللہ شاہ گدی نشین ہوئے۔ (ا) سیّد کرم اللہ شاہ: سیّد کرم اللہ شاہ کے ہاں ایک لڑکا مسمی سیّد عبد الواحد پیدا ہوا۔ (ا) سیّد عبدالواحد کو اللہ تعالیٰ نے چار فرزند عطا فرمائے۔ سیّد علی محمد، سیّد ولی محمد، سیّد محمد تقی، سیّد محمد حسین شاہ۔ اوّل ہرسہ فرزاندان ننگل ستوکلاں سے چل کر دہلی شاہجان آباد پہنچے۔ اور وہیں سکونت اختیار کی۔ چنانچہ اِن کی اولاد میں سے سیّد نظام الدین وہاں امیر کلاں مقرر ہوئے۔ اور اُسی جگہ شادی کر لی جس سے دو لڑکے سیّد شاہ میر سیّد سید میر پیداہ وئے۔ (۴) سیّد محمد حسین شاہ یہیں رہے۔ باپ کے فوت ہونے کے بعد گدی نشین ہوئے اُن کے ہاں ایک پسر سیّد عنایت اللہ پیدا ہوئے۔ (ا) سیّد عنایت اللہ: سیّد عنایت اللہ کی شادی موضع خانپورسیّداں اپنی برادری میں ہوئی۔ اُس میں سے ایک لڑکا سیّد عطا۔ اللہ پیدا ہوا۔ باردیگر موضع بڈھیال شادی کی اور اُس میں سے سیّد شرف دین پیدا ہوا۔ ایک لڑکی فضل بی بیجس کی شادی سیّد معلم شاہ بن سیّد نظر محمد سے ہوئی۔ یہ سلسلہ پانچ پشت تک ننگل ستو کلاں قیام رہا۔ (۱) سیید عطاء اللہ شاہ: سید عطاء اللہ شاہ ننگل سے واپس خانپور سیداں آ گئے۔