top of page

۔ حضرت امام زین العابدین ؑ:

آپ کے والد ماجد حضرت امام حسین علیہ السلام اور والدہ ماجدہ بی بی شہر بانو شہزادی ایران دختر یزجرد شہر یار بادشا ہ عجم تھیں۔ کنیت ابو محمد۔ لقب سجاد۔ ولادت بروز بدھوار بمطابق پانچ شعبان سن اڑتیس ہجری در مدینہ منورہ۔ امامت چونتیس سال۔ شہادت بروز ہفتہ ۵۲ محرم الحرام بذریعہ زہر داون جو کہ ولید بن عبدالمناک مروان نے دیا۔ مرقد در جنت البقیع فی المدنیہ۔ آپ کی اولاد (۱) امام محمد (۲) زید شہید۔ (۳) عمر اشرف (۴) عبداللہ بابر (۵) ابو الحسن (۶) حسین اصغر (۷) عبدالرحمان (۸)سلیمان (۹) محمد اصغر پسران دختران (ا) خدیجہ (۲) فاطمہ ؑ (۳) علیہ (۴) میمونہ (۵) ام کلثوم ؑ تھے۔ اولاد معقب: (ا) حصرت امام محمد باقر علیہ السلام (۲) عمر اشرف (۳) حسین الاصغر (۴) زید شہید (۵) علی اصغر ؑ تھے

حضرت امام محمد باقر علیہ السلام:

حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کے والد ماجد حضرت امام زین العابدین ؑ تھے۔ اور آپ کی والدہ ماجد ام عبداللہ بنت امام حسن علیہ السلام تھیں۔ آپ کی کنیت ابو جعفر لقب باقر ولادت بروز سوموار ماہ صفر کی تین تاریخ در مدینہ واقع ہوئی۔ آپ نے امامت انتیس سال دو ماہ ہر انجام دی آپ کی عمر ستاسٹھ سال تھی۔ اور آپ کی شہادت سات ذوالحج سن یک صد چودہ ہجری برو ز اتوار ہوئی۔ آپ قاتل حشام بن عبدالمک جس نے آپ کو زہر دلوایا تھا۔ آپ کی قبر جنت البقیع مدینہ میں ہے۔ آپ کی اولاد پانچ پسران (ا) امام جعفر صادق ؑ (۲) عبداللہ (۳) ابراہیم (۴) عبید اللہ۔ علی پسران۔ دختران (۱) زینب ؑ (۲) ام مسلم (۳) نقش خاتم العزت اللہ اولاد معقب:۔ امام جعفر صادق علیہ السلام۔ (ا) عبداللہ (۲) علی۔ عبید اللہ۔

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام:

آپ کے والد بزرگوا حضرت امام محمد باقر علیہ السلام تھے اور آپ کی والدہ ماجدہ ام فروہ عبداللہ بن قاسم بن محمد بن ابی بکر ہیں۔ آپ کی رکنیت ابوعبد اللہ تھی۔ لقب آپ کا صادق تھا آپ کی ولادت بروز اتوارسترہ ربیع الاوّل سن ۳۸ ہجری مدینہ منورہ میں ہوئی۔ اور آپ کی امامت تیتس سال دو ماہ رہی ہے۔ آپ کی شہادت بروز اتوار ماہ رجب سن ایک سواڑتالیس ہجری میں ہوئی۔ مرقد جنت البقیع ذر مدینہ منورہ ہے۔ آپ کی عمر ۵۶ سال ہے۔ آپ کچ کچھ عرصہ دین کی خدمت کرنے کا موقعہ ملا اور آپ نے اُس عرصہ میں کافی سے زیادہ اسلام کی تبلیغ کی۔ آپ کی اولاد حضرت موسیٰ کاظم علیہ السلام۔ (۲) اسحاق ؑ(۳) محمد مامون عرف محمد دیباج (۴) اسماعیل (۵) عبداللہ (۶) عباس (۷)علی پسران۔ دُختران ام فروہ، فاطمہ تھیں۔

حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام:

آپ کے والد ماجد حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام تھے۔ اور آپ کی والدہ ماجدہ امہ حمیدہ تھیں۔ آپ کا لقب کاظم تھا۔ اور کنیت ابو الحسن تھی۔ آپ کی ولادت بروز اتوار بمطابق اٹھ صفر سن ایک سو اٹھائیس سال نو ماہ ہجری در اموا کہ جو کہ مکہ اور مدینہ کے درمیان واقع ہے۔ نقش خاتم (علی ؑ حیدر) آپ کی شہادت چوبیس رجب سن ایک سو ستر ہجری در عہد ہارون رشید عباسی زہر دلوانے سے واقع ہوئی اور آپ کو بغداد میں قریش کی قبرستان میں دفن کیا گیا۔ آپ کی امامت کاعرصہ انتیس سال ہے آپ کی عمر پچاس سال ہے۔ آپ کی اولاد تیتس سن پر مشتمل ہے۔ (ا) علی رضا ؑ (۲) زید ؑ (۳) ابراہیم ؑ (۴) عقیل ؑ (۵) ہارون ؑ (۶) حسن ؑ (۷) حسین ؑ (۸) عبداللہ (۹) اسماعیل ؑ (۰۱) عبداللہ ؑ (۱۱) محمدؑ (۲۱) احمدؑ (۳۱) جعفر ؑ (۵۱) اسحاق ؑ(۶۱) عباس ؑ(۷۱) حمزہ (۸۱) عبدالرحمن ؑ (۹۱) قاسمؑ (۰۲) جعفر الاصغر ؑ پسران۔ دختران (ا) ام فروہ (۲) ام قاسم ؑ(۳) حلیمہ (۴) ایمنہ (۵) زینب صغراؑ (۶) ام سہی ؑ (۷) علیہ (۸) فاطمہ کبرا ؑ (۹) محمودہ (۰۱) امامہ (۱۱) خدیجہ (۲۱) میمونہ

bottom of page